37.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںعزت کے ساتھ کھیلنا اور عزت کے ساتھ کیریئر کا اختتام کرنا...

عزت کے ساتھ کھیلنا اور عزت کے ساتھ کیریئر کا اختتام کرنا چاہتا ہوںمحمد حفیظ

- Advertisement -

دبئی۔08 اکتوبر(اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کے بعد میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر غور شروع کر دیا تھا لیکن اہلیہ اور شعیب اختر نے روک لیا، ہر کھلاڑی کی طرح میری بھی خواہش ہے کہ عزت کے ساتھ کھیلوں اور عزت کے ساتھ اپنے کیریئر کا اختتام کروں، ابھی اپنے کھیل سے لطف اندوز ہو رہا ہوں اور یادگار انداز سے کرکٹ میدانوں کو الوداع کرنا ہدف ہے۔ حفیظ نے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں دو برس بعد ٹیم میں واپسی کی، انہوں نے پہلی اننگز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کر کے جاندار انداز سے کم بیک کیا

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=116495

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں