اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) عسکری بینک لمیٹڈ کے بعد ازٹیکس منافع میں گزشتہ سہ ماہی کے دوران 1.58 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ بینک کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی گوشواروں کے مطابق 31 مارچ 2020ءکو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران عسکری بینک کو1.858 ارب روپے کابعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا، اس عرصہ میں بینک کی فی حصص آمدنی 1.47 روپے …
عسکری بینک کے منافع میں تین ماہ کے دوران 1.58 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) عسکری بینک لمیٹڈ کے بعد ازٹیکس منافع میں گزشتہ سہ ماہی کے دوران 1.58 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ بینک کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی گوشواروں کے مطابق 31 مارچ 2020ءکو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران عسکری بینک کو1.858 ارب روپے کابعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا، اس عرصہ میں بینک کی فی حصص آمدنی 1.47 روپے رہی۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں عسکری بینک کو 1.829 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہواتھا جبکہ بینک کی فی حصص آمدنی 1.45 روپے رہی۔








