عشرہ محرم کے سلسلہ میں جگہ جگہ کچی مٹی سے بنی ہوئی کجیوں ،ٹھوٹھیوں کی فروخت عروج پر پہنچ گئی،

فیصل آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) عشرہ محرم کے سلسلہ میں جگہ جگہ کچی مٹی سے بنی ہوئی کجیوں ،ٹھوٹھیوں کی فروخت عروج پر پہنچ گئی ہے کیونکہ اکثر فرزندان اسلام اپنے مذہبی عقائد و عقیدت کے طور پر یوم عاشور تک مٹی کے ان برتنوں میں کھیر ، کسٹرڈ، حلوہ اور دیگراشیاء کی نیاز تقسیم کرتے ہیں۔فیصل آباد کی مرکزی امام بارگاہ جھنگ روڈ پر دھوبی گھاٹ …

فیصل آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) عشرہ محرم کے سلسلہ میں جگہ جگہ کچی مٹی سے بنی ہوئی کجیوں ،ٹھوٹھیوں کی فروخت عروج پر پہنچ گئی ہے کیونکہ اکثر فرزندان اسلام اپنے مذہبی عقائد و عقیدت کے طور پر یوم عاشور تک مٹی کے ان برتنوں میں کھیر ، کسٹرڈ، حلوہ اور دیگراشیاء کی نیاز تقسیم کرتے ہیں۔فیصل آباد کی مرکزی امام بارگاہ جھنگ روڈ پر دھوبی گھاٹ گرائونڈ کے قرب و جوار میں لگائے گئے مذکورہ کچے برتنوں کے ٹھیلوں کے مالکان نے بتایاکہ وہ سارا سال مٹی کے مذکورہ کچے برتن تیار کرتے ہیں جنہیں عشرہ محرم الحرام کے موقع پر فروخت کیاجاتاہے ۔ انہوںنے بتایاکہ عقیدت مندان بڑی تعداد میں یہ چھوٹے برتن خرید کرتے ہیں جن میں اپنی منتوں و نیاز کے ضمن میں میٹھے پکوان بشمول کھیر ، کسٹرڈ ،حلوہ، چاول وغیرہ ڈال کر بچوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ چونکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال مہنگائی کی شرح میں بھی زبردست اضافہ ہواہے لہٰذا مٹی کے ان چھوٹے برتنوں کے نرخ بھی معمولی بڑھائے گئے ہیں ۔ انہوںنے بتایاکہ وہ مختلف اضلاع سے برتن فروخت کرنے کیلئے بڑے شہروں کا رخ کرتے ہیں تاکہ عشرہ محرم الحرام کے دوران انہیں اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے روزی حاصل ہو سکے۔