عشرۃ رحمت العالمینﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے، وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی کا بیان

149

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ و چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ عشرۃ رحمت العالمینﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے، (کل) منگل کو سیرت کانفرنس کے پہلے سیشن کا انعقاد ایوان صدر میں ہوگا۔

پیر کو یہاں سیرت کانفرنس کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیرت کانفرنس کا دوسرا سیشن کنونشن سنٹرمیں ہوگا،جس میں وزیراعظم خطاب کریں گے، اس موقع پروزیر اعظم عمران خان، سیرت اتھارٹی کے قیام کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیرت کانفرنس میں ملک بھر سے علما کرام و مشایخ عظام شرکت کریں گے، سیرت اتھارٹی رسول اکرمؓ کی سیرت طیبہ کے تمام پہلووں کو نوجوان نسل اور دنیا کے سامنے لاےگی۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے حرمین شریفین میں نماز کے دوران سماجی فاصلہ ختم کرنے کا اعلان عظیم خوشخبری ہے، عشرہ رسول مقبول ﷺ شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔