لاہور۔13اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کے جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہو ں نے جاوید کوڈو کے انتقال پر اہلخانہ سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ مرحوم کامیڈی کی دنیا کا ایک بڑا نام تھے،
جاوید کوڈو نے اپنے فن سے لاکھوں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنایا۔ عظمی بخاری نے کہا کہ جاوید کوڈو ایک نامور کامیڈین ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نفیس شخصیت کے حامل انسان بھی تھے ،ان کی تھیٹر اور کامیڈی کی دنیا میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جبکہ کامیڈی کی دنیا میں ان کا خلا صدیوں پورا نہیں ہو سکتا ۔وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے مرحوم کی مغفرت اور بلند ی درجات کیلئے دعا بھی کی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581237