34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںعظیم صوفی بزرگ حضرت میاں میر کے مزار کو عرق گلاب سے...

عظیم صوفی بزرگ حضرت میاں میر کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دے دیا گیا

- Advertisement -

لاہور۔12ستمبر (اے پی پی):عظیم صوفی بزرگ حضرت میاں میر کے مزار پر انوار کو منوں عرق گلاب سے غسل دے دیا گیا۔محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر انتظام400 ویں سالانہ غسل کی تقریب منگل کی رات آستانہ میں منعقد ہوئی ۔

سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری نے ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب آصف علی فرخ ،گروپ ایڈوائزر92 نیوز محمد اسلم ترین، چیئر مین امور مذہبیہ کمیٹی صاحبزادہ شہزاد سلطان کی ہمراہی میں مزار پر انوار کو منوں عرق گلاب سے غسل دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن آصف اعجاز،ایڈمنسٹریٹر لاہور(ویسٹ) زون شاہد حمید ورک اور منیجر سرکل پانچ اوقاف لاہور غلام رسول بھی سالانہ غسل کی تقریب میں موجود تھے۔

- Advertisement -

سیکرٹری اوقاف نے سالانہ غسل کی تقریب میں شریک مہمانوں کی دستار بندی بھی کی۔ سیکرٹری اوقاف پنجاب نے کہا کہ حضرت میاں میر روادارانہ فلاحی معاشرے کے امین اور بین المذاہب مکالمے کے داعی تھے ، آپ کامزار دکھی انسانیت کے لیے آسودگی اورمحبت کا مسکن تھا ،

انتہاپسندانہ رجحانات کے تدارک کے لیے صوفیاکے طرزِ زیست کو اپنانا ازحد ضروری ہے۔صوفیانے رنگ ونسل اور علاقائی وقبائلی تقسیم سے بالا ہوکر رواداری ،اخوت اور انسان دوستی جیسے جذبوں کو فراواں کیااور معاشرتی تحفظات اور سوشل سیکیورٹی کی بہم رسانی کویقینی بنایا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389877

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں