عقیدہ ختم نبوت اور دفاع پاکستان کیلئے ہم سب کو متحد ہونیکی ضرورت ہے،طاہر اشرفی

110
عقیدہ ختم نبوت اور دفاع پاکستان کیلئے ہم سب کو متحد ہونیکی ضرورت ہے،طاہر اشرفی
عقیدہ ختم نبوت اور دفاع پاکستان کیلئے ہم سب کو متحد ہونیکی ضرورت ہے،طاہر اشرفی

لاہور۔5ستمبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ﷺاور دفاع پاکستان کیلئے ہم سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ، پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا، پاک فوج کا ہر جوان ہمارے سر کا تاج ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز یہاں الحمرا میں دفاع ختم نبوت و دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ 7 ستمبرکو مینار پاکستان پرختم نبوتﷺ کانفرنس منعقد ہو رہی ہے ، ہر وہ مسلمان جو ختم نبو ت ﷺ پر پختہ ایمان رکھتا ہے، وہ کانفرنس میں ضرور شرکت کرے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ لاہور کے قریب ہیں وہ 7 ستمبر کو مینار پاکستان جائیں اور جو چناب نگر کے قریب ہیں وہ چناب نگر جائیں، سب نے ختم نبوت کانفرنسز میں شرکت کرنی ہے چاہے وہ کسی بھی مکاتب فکر نے منعقد کی ہو۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے نظریاتی افکار سے اختلاف الگ بات ہے جبکہ عقیدہ ختم نبوتﷺ اور بات ہے، حالات تقاضا کرتے ہیں کہ دفاع پاکستان اور عقیدہ ختم نبوتۖ کیلئے ہم سب ایک ہو جائیں، اقوام متحدہ میں ختم نبو ت کا مقدمہ ہمارے اکابرین نے لڑا۔طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے،

ہم اسلام کے اصولوں کو اپنا کر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں جنہیں ہم بھول چکے ہیں،ہماری زندگیوں میں مشکلات اسلا م سے دوری کی وجہ سے ہے ۔چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ نائن الیون کے بعد سازش تھی کہ مدارس اور پاک فوج کو آپس میں لڑا دو جس میں وہ شر پسند بری طرح ناکام ہوئے، پاک فوج کا ہر جوان جو شہادت کا طالب ہے ہمارے لیے وہ سر کا تاج ہے ۔