علاقائی محتسب فیصل آباد نے فیسکو متاثرین کو 4 لاکھ روپے واپس دلا دیئے

111
Regional Ombudsman Faisalabad
Regional Ombudsman Faisalabad

فیصل آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی):علاقائی محتسب فیصل آباد نے فیسکو متاثرین کو 4 لاکھ 9 ہزار200روپے کی رقم واپس دلا دی۔ ایڈوائزرانچارج علاقائی محتسب فیصل آبادشاہد حسین جیلانی نے اے پی پی کو بتایا کہ فروری میں متعدد سائلین نے فیسکو کے خلاف درخواستیں دیں کہ فیسکو نے بجلی کے بلوں میں اوور بلنگ اور اوور چارجنگ کی ہے اور بل درستگی اور اوور چارجنگ کی رقوم کی واپس وصولی کیلئے کئی ماہ سے فیسکو دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں تاہم ان کے نہ تو بل درست کئے جا رہے ہیں اور نہ ہی بلوں کی زائد وصول شدہ رقوم واپس ادا کی جا رہی ہیں اور مختلف حیلے بہانے کیے جا رہے ہیں جس سے انہیں شدید مالی اور ذہنی تکلیف پہنچ رہی ہے

لہٰذا علاقائی محتسب سے استدعا ہے کہ وہ فیسکو سے ان کے بلوں کی درستگی کے بعد زائد وصول شدہ رقوم واپس دلائے ۔ شاہد حسین جلانی نے بتایا کہ فیسکو اور مذکورہ سائلین کو سننے کے بعد سائلین کو بعد از درستگی بل واجب الادا رقوم جو کہ کل مبلغ 4 لاکھ 9 ہزار 200 روپے بنتی تھیں فیسکو سے سائلین کو ادا کروا دی گئیں ہیں۔ اس موقع پر متاثرین فیسکو نے علاقائی محتسب ایڈوائزر انچارج شاہد حسین جیلانی اور یاسر شبیر ملک اسسٹنٹ رجسٹرار علاقائی محتسب کی محنت،کاوش اور خصوصی دلچسپی لینے اور رقوم واپس دلوانے پر ان کاشکریہ ادا کیا۔