علاقائی محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں شدید گرمی اور خشک موسم کی وارننگ جاری کر دی

10

کوئٹہ۔ 18 جون (اے پی پی):علاقائی محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں شدید گرمی اور خشک موسم کی وارننگ جاری کر دی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ ہفتے کے دوران صوبے بھر میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق جن اضلاع میں شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے ان میں سبی، نصیرآباد، جعفرآباد، جھل مگسی، صحبت پور

استا محمد، کچھی، ہرنائی، لسبیلہ، حب، خاران، پنجگور، کیچ، چاغی اور واشک شامل ہیں۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ رخشان اور مکران ڈویژنز میں گرد و غبار کے جھکڑوں کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ ڈویژن میں معلق گرد و غبار کے باعث دھند جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے عوام بالخصوص بچوں، بزرگ شہریوں اور خواتین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔