اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):علاقائی ممالک کو ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 14.21 فیصد کااضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔
سٹیٹ بینک اور پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق افغانستان ، چین، بنگلہ دیش ، سری لنکا، نیپال اور مالدیپ کو جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 1.443 ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14.21 فیصد زیادہ ہے۔ علاقائی ممالک کو برآمدات کا حجم پاکستان کے مجموعی برآمدات کا 14.76فیصد ہے۔
چین کو جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 952.21 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40.36 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کو 678.38 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ افغانستان کو جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 180.68 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 176.019 ملین ڈالر تھی۔
بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات کا حجم 192.19 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 34.73 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بنگلہ دیش کو 294.49 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔ سری لنکا کو جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 114.47 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.68 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سری لنکا کو 111.48ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔
نیپال کو مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 1.138 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئیں جو گزشتہ مالی سال کے 1.026 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 10.91 فیصد زیادہ ہے۔ مالدیپ کو جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 3.093 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17.87 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مالدیپ کو 2.624 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئیں۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں علاقائی ممالک سے درآمدات کا حجم 3.737 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9.69 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں علاقائی ممالک سے درآمدات کا حجم 4.139 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414544