22.1 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومشوبزعلاقائی ڈرامہ فیسٹیول 2025 کے چھٹے روز شاندار سٹیج پرفارمنس

علاقائی ڈرامہ فیسٹیول 2025 کے چھٹے روز شاندار سٹیج پرفارمنس

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 30 مئی (اے پی پی):راولپنڈی کے فنکار انتہائی محنت اور لگن کے ساتھ کام کررہے ہیں ان کی جتنی حوصلہ افزائی کی جائے کم ہے ۔ اس سلسلے میں پنجاب حکومت کی کاوش قابل ستائش ہے۔ ان خیالات کا اظہار حنیف اللہ صابر مروت پرنسپل پاک عرب ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر اور راجہ نصیر صدر یوتھ ونگ پی ایم ایل این راولپنڈی نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کے زیر اہتمام جاری ریجنل ڈرامہ فیسٹیول 2025 کے چھٹے روز منعقدہ سٹیج ڈرامہ’’شریکاں نو ں آگ لگ گئی ‘‘کے اختتام پر فنکاروں میں انعامات تقسیم کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔ محمد شکور ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی نے کہا کہ یہ فیسٹیول صوبائی وزیر برائے طلاعات و ثقافت حکومت پنجاب محترمہ عظمیٰ بخاری کی خصوصی ہدایات پر منعقد کیا جا رہا ہے

جس کا مقصد فیملی تھیٹر کی بحالی اور ثقافتی سرگرمیوں کو زندہ کرنا ہے تا کہ لوگوں کو صاف ستھری اور معیاری تفریح میسر ہو۔اور فنکاروں کی افزائی کے ساتھ ساتھ ثقافتی سرگرمیوں کا فروغ ہو۔اس ڈرامہ کو نامور فنکار ،منور خان آفریدی نے تحریر کیا۔جن اداکاروں نے اس ڈرامے میں جن اداکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ان میں علی شان، فاروق جانی، شہزاد پپو، صغیر جٹ، آفاق خان، کاشف رضا، ڈاکٹر شاہین، ماہی راجپوت، زینی راجپوت ، سویرا اور پرویز ملک شامل تھے۔ اس پروگرام نمایاں شخصیات میں ڈاکٹر گلفراز عباسی پرنسپل گورنمنٹ گورڈن کالج راولپنڈی، عابد عباسی صدر یونین آف جرنلسٹ راولپنڈی ، اسلام آباد ، طارق مغل

- Advertisement -

میڈیا کے احباب فیملیز اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اورآرٹس کونسل کو شاندار ڈراموں کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ یہ فیسٹیول 5جون تک جاری رہے گا۔ جس میں روزانہ ایک نیا ڈرامہ پیش کیا جائے گا۔ جس میں داخلہ فری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603406

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں