31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںعلامہ اقبالؒ نے خودی، اتحاد اور بھائی چارے کا عالمگیر پیغام دیا...

علامہ اقبالؒ نے خودی، اتحاد اور بھائی چارے کا عالمگیر پیغام دیا ، ان کا فلسفہ آج بھی مشعل راہ ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی

- Advertisement -

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کی بے مثال خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم مفکر علامہ اقبالؒ نے خودی، اتحاد اور بھائی چارے کا عالمگیر پیغام دیا ، ان کا فلسفہ آج بھی مشعل راہ ہے،وہ مسلمانوں کے لیے علیحدہ ریاست کا خواب نہ دیکھتے تو آج ہم آزاد وطن میں سانس نہ لے رہے ہوتے۔

علامہ اقبالؒ کی 87 ویں برسی پر اپنے پیغام میں وزیر داخلہ نے کہا کہ مفکر پاکستان کا احسان قوم تا قیامت نہیں اتار سکتی، اقبالؒ کے فلسفے کے مطابق ہمیں ہر چیلنج کا مقابلہ مل کر کرنا ہے،ان کے فلسفے پر عمل کرنے کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔

- Advertisement -

محسن نقوی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم متحد ہوں اور ملکی ترقی کے لیے پرعزم ہو کر کام کریں،آج ہمیں بحیثیت قوم علامہ اقبالؒ کے افکار کو مشعل راہ بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584821

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں