فیصل آباد۔ 15 نومبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2023 کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں لیٹ فیس کے ساتھ 20نومبر تک توسیع کردی۔
ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فیصل آباد بشیر احمد صمیم نے بتایاکہ ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس(بی اے جنرل)، ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس(بی کام)،ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن،بی ایس(او ڈی ایل)پروگرامز، ڈیڑھ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز، بی بی اے، پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسزمیں داخلوں کے خواہشمند افراد اب 20 نومبر تک لیٹ فیس چارجز کے ساتھ داخلہ لے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں جبکہ مزیدمعلومات یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر یا یونیورسٹی کی ہیلپ لائن 111 112 468-051پر کال کرکے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔