34.4 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سرگودھاکیمپس میں یوم تشکر تقریب کا انعقاد،افواج پاکستان...

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سرگودھاکیمپس میں یوم تشکر تقریب کا انعقاد،افواج پاکستان کوخراج تحسین

- Advertisement -

سرگودھا۔ 19 مئی (اے پی پی):ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سرگودھا ڈاکٹر زبیر شاہ نے کہا ہے کہ مسلمان کی زندگی کا بہترین مقصد ملک و قوم کیلئے قربانی دینا ہے ، جان کا نذرانہ پیش کر کے ملک و قوم میں زندہ جاوید رہنے والے ہی اپنے مقصد کو پہنچتے ہیں، شہدا ہمارا فخر اورمان ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تشکر کے حوالہ سے دفترمیں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔

اس موقع پر یونیورسٹی طلبہ و اساتذہ اور معززین بھی موجود تھے۔تقریب کے شرکا نے حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے جانثاروں کی مہارت کو سراہا جنہوں نے اپنی تعداد اور ہتھیاروں کے تکبر کا شکار بھارتی فوج کو منٹوں میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیااور ہندواتا نظریہ دفن کر دیا ،دشمن کو کاری ضرب سے سبق سیکھنا چاہیے اور امن کی طرف بڑھنا چاہیے ،شرکا نے دفاع وطن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598783

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں