علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر بہار 2019ء کے داخلے یکم فروری سے شروع ہوں گے

287

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر بہار 2019ء کے داخلے یکم فروری سے شروع ہوں گے۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ سید ضیاء الحسنین کے مطابق یونیورسٹی کسی بھی پروگرام میں داخلے کے خواہشمند افراد کو نزدیک ترین مقامات پر سہولت فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں تحصیل کی سطح پر1500 ”پراسپکٹس سیل پوائنٹس” قائم کرے گی اور ان تمام سیل پوائنٹس کے ایڈریسز یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کئے جائیں گے، اس کے علاوہ تمام پروگراموں کے پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب کر دیئے جائیں گے۔