22.8 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں عالمی کانفرنس 9سفارشات کے ساتھ اختتام پذیر

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں عالمی کانفرنس 9سفارشات کے ساتھ اختتام پذیر

- Advertisement -

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ’’ بیسویں صدی کے دوسرے نصف میں عرب ناول کے جدید رجحانات‘‘ کے موضوع پرعالمی کانفرنس 9 سفارشات کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ ان سفارشات میں ہر سال عالمی عربی کانفرنس کے انعقاد کا اعادہ، عربی زبان کے فروغ کے لئے جامعات کے مابین اشتراک عمل، عرب ناول پر تحقیق کے لئے رائے تلاش کرنا، عربی زبان میں تحقیق کے لئے عالمی تنظیموں اور سفارتخانوں سے رابطوں کی بحالی، ماضی، حال اور مستقبل کے عربی ادب کی تحقیق و تدوین اور عربی زبان و ادب کے لحاظ سے مختلف امور کی انجام دہی شامل ہیں تاکہ زبان سے خاطر خواہ فوائد حاصل کئے جاسکیں ۔

 

- Advertisement -

کانفرنس کی اختتامی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں الجزائر کے سفیر براہیم رومانی مہمان خصوصی تھے۔کانفرنس کی صدارت کلیہ عربی و علوم اسلامیہ کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی نے کی۔اس موقع پر براہیم رومانی نے کہا کہ کانفرنس میں 15اسلامی ممالک کے سکالرز کی شرکت اس بات کی دلیل ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمودکی قائدانہ قیادت میں فیکلٹی آف عربی و علوم اسلامیہ بھرپورصلاحیتوں کی حامل اور متحرک ترین فیکلٹی ہے جس کی وجہ سے عربی زبان کے مشترکہ کورسز شروع کرانے کے لئے اُن میں الجزائر کی جامعات اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مابین اشتراک عمل کی خواہش پیدا ہوئی۔

سفیر نے بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ڈاکٹر محی الدین ہاشمی نے عربی زبان کے فروغ کے لئے فیکلٹی کی خدمات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ ہم تواتر سے کانفرنسز منعقد کررہے ہیں لیکن یہ کانفرنس یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے کی کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ افتتاحی سیشن میں وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے شرکت کرکے ہماری اس کانفرنس کو رونق بخشی تھی۔ انہوں نے اختتامی تقریب میں شرکت پر لجزائر کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر وہاب غزادی نے کانفرنس کے مجالس کا احاطہ کیا ۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور کے ڈاکٹر مظہر معین نے کہا کہ کانفرنس کا انعقاد بہت بڑا اقدام ہے جس نے حقیقت میں عربی زبان کی ترجمانی کا حق ادا کیا۔

کانفرنس کوآرڈینیٹرڈاکٹر حارث سلیم نے کانفرنس میں شامل مضامین کا خلاصہ پیش کیا۔چئیرمین شعبہ عربی ڈاکٹر عبدالمجید بغدادی نے کانفرنس کے انعقاد میں سرپرستی اور تعاون فراہم کرنے پر وائس چانسلر اور کلیہ عربی و علوم اسلامیہ کے ڈین کا شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں