28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومقومی خبریںعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ علاقائی سربراہان کی کانفرنس...

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ علاقائی سربراہان کی کانفرنس اختتام پذیر

- Advertisement -

اسلام آباد۔۔۔27دسمبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ علاقائی سربراہان کی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔ کانفرنس میں وائس چانسلر، علاقائی سربراہان اور پرنسپل افسران نے یونیورسٹی کی ترقی، سٹوڈنٹس کے لئے بہتر سہولیات کی فراہمی، امتحانی و داخلوں کے نظام میں اصلاحات پر غور و خوض کیا۔

دو روزہ علاقائی سربراہان کانفرنس میں پاکستان بھر سے 53 سربراہان نے شرکت کی ۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب میں وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ریجنز کے امور موثر انداز میں کیے جائیں تاکہ دنوں کے کام منٹوں میں مکمل ہو سکیں۔

- Advertisement -

اچھی کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ سال 2024ء میں پہلی بار پرفارمنس بیسڈ ایوارڈز دیئے جا رہے ہیں جن ملازمین کو نہیں نوازا گیا انہیں کارکردگی میں مزید بہتر ی لانا ہو گی۔ پرفارمنس بیسڈ ایورڈز کو دو کیٹگریوں میں تقسیم کیا گیا جن میں پہلے 10 پرفارمنگ ریجنل آفس جبکہ دوسری بہترین ملازمین کی کیٹگری شامل تھی۔ریجنل کیمپس کراچی پہلے، ٹھٹھہ دوسرے،کوئٹہ تیسرے،ڈیرہ مراد جمالی،قلات، ایبٹ آباد،پشاور، ملتان،کوہاٹ اور میرپور بالترتیب کو تعریفی ایوارڈز سے نوازا گیاجبکہ دوسری کیٹگری میں ڈائریکٹوریٹ ریجنل سروسز اسلام آباد اور پاکستان کے تمام ر یجنل سینٹرز سے 23 افسران کو کیش انعام، شیلڈز اور سرٹیفکیٹس دیئے گئے

۔ ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان نے وائس چانسلر کو یقین دلایا کہ ان کے احکامات کی روشنی میں ہم سٹوڈنٹ سروسز کو بہتر بنائیں گے، داخلوں اور امتحانات کے نظام میں وائس چانسلر کی خواہش کے مطابق شفافیت کو یقینی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کانفرنس کے دو دنوں کے دوران اپنی تیار کردہ سفارشات وائس چانسلر کےروبرو پیش کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=540024

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں