علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بی ایڈ پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا

330
اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں’’سوئفٹ سینٹرز‘‘ بند کر دئیے ہیں، یونیورسٹی

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2023ء میں پیش کئے گئے بی ایڈ پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا ۔

نتائج سی ایم ایس پورٹلز پر فراہم کردئیے گئے ہیں۔میٹرک، ایف اے اور بی اے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگراموں کے نتائج پہلے ہی آؤٹ کئے جاچکے ہیں۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے نتائج مرتب کئے جارہے ہیں جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔علاوہ ازیں سمسٹر بہار 2024ء کے میٹرک اور ایف اے پروگرامزکے داخلوں کی آخری تاریخ 20فروری ہے جبکہ ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلوں کی آخری تاریخ 15فروری مقرر کی گئی ہے۔

داخلوں کے تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔