علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے نادار طلبہ کے لئے 9 سکالرشپ سکیمز متعارف کرا دیں، سالانہ بجٹ میں 170 ملین روپے مختص

210

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے نادار طلبہ کو تعلیمی نیٹ میں لانے کے لئے9 مختلف سکالرشپ سکیمزمتعارف کرائی ہیں اور اس مقصد کے لئے اپنے سالانہ بجٹ میں 170ملین روپے مختص کردئیے ہیں۔