علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کانووکیشن کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں پانچ جنوری تک توسیع کر دی

207

ڈیرہ غازی خان۔ 31 دسمبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کانووکیشن کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں پانچ جنوری تک توسیع کر دی ہے۔اس حوالے سے ریجنل کیمپس ڈیرہ غازی خان کے ڈائریکٹر قیصر عباس کاظمی نے بتایا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے طلبہ کے اصرار پر کانووکیشن میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانووکیشن یونیورسٹی کی اہم ترین تقریب ہوتی ہے اورطلبہ کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانے کے لئے انہیں رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سمسٹر خزاں 2004 تا سمسٹر بہار 2022 کے تمام ڈگری پروگرامز کے 70 فیصد یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے گریجویٹس رجسٹریشن کے لیے ا ہل ہیں

جبکہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے تمام گریجویٹس کانووکیشن میں شرکت کے لیے ا ہل ہیں۔ واضح رہے کہ پی ایچ ڈی پروگرامز کے فارغ التحصیل تمام طلبہ اسلام آباد چیپٹر کے کانووکیشن کے لیے رجسٹریشن کرائیں گے جب کہ ایم فل اور باقی تمام پروگرامز کے طلبہ کو گولڈ میڈلز اور ڈگریاں ان کے کانووکیشنز میں دی جائیں گی۔رجسٹریشن اور مزید معلومات کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.convocation.aiou.edu.pk وزٹ کریں۔