30.7 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کانووکیشن 2025، رجسٹریشن کی تاریخ میں 14 ستمبر...

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کانووکیشن 2025، رجسٹریشن کی تاریخ میں 14 ستمبر تک توسیع

- Advertisement -

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے طلبہ کے بھرپور اصرار پر کانووکیشن 2025 کے لیے نشستوں میں اضافہ کر دیا اور ساتھ ہی اہلیت کی شرط میں نرمی کرتے ہوئے 70 فیصد نمبروں کی لازمی قید ختم کر دی ہے،اب سمسٹر خزاں 2022 سے خزاں 2024 تک کے تمام فارغ التحصیل طلبہ اس تاریخی کانووکیشن میں شریک ہو سکیں گے۔

واضح رہے کہ بڑھائی گئی نشستیں ”پہلے آئیں، پہلے پائیں“ کی بنیاد پر تفویض کی جائیں گی اس لیے اہل طلبہ کو فوری طور پر رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔طلبہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کر کے 14 ستمبر 2025 مقرر کر دی گئی ہے۔ کانووکیشن کی پروقار تقریبات ملک کے بڑے شہروں میں منعقد ہوں گی جن میں اسلام آباد (12 نومبر)، کوئٹہ (23 نومبر)، لاہور (7 دسمبر)، پشاور (21 دسمبر) اور کراچی (4 جنوری 2026) شامل ہیں۔

- Advertisement -

ان تقریبات میں صدر پاکستان، گورنرز اور وفاقی و صوبائی وزراء بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے اور کامیاب طلبہ کو ڈگریاں اور گولڈ میڈلز عطا کریں گے۔فارغ التحصیل طلبہ اپنی رجسٹریشن کے لیے یونیورسٹی کے آن لائن پورٹل https://convocation.aiou.edu.pkپر وزٹ کریں۔ مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے کنٹرولر امتحانات محمد زاہد اختر خاکی سے فون نمبر9571717-051 پر یا ای میل convocation@aiou.edu.pk کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں