اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کل بروز پیر سے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں موسم بہار 2024 سمسٹر کے پہلے مرحلے کے داخلوں کا اعلان کر دیا ہے۔
اتوار کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا گیاکہ پہلے مرحلے میں داخلوں میں میٹرک، ایف اے، آئی کام، سرٹیفکیٹ کورسز، بی ایس ،ایم ایس/ایم فل، اور پی ایچ ڈی پروگرام شامل ہیں۔ تمام پروگراموں کے پراسپیکٹس اور داخلہ درخواست فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ (www.aiou.edu.pk) پر آن لائن دستیاب ہیں۔
بی ایس ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ صرف آن لائن دیا جا سکتا ہے جبکہ میٹرک، انٹرمیڈیٹ اور آئی کام کے داخلہ کے درخواست فارم دستی طور پر اور آن لائن بھی جمع کئےجا سکتے ہیں۔
سرٹیفکیٹ کورسز، میٹرک، ایف اے پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپیکٹس بھی یونیورسٹی کے مین کیمپس، علاقائی کیمپس، سوئفٹ سینٹرز اور ملک بھر میں قائم پراسپکٹس سیل پوائنٹس پر دستیاب ہیں۔ دوسرے مرحلے میں داخلے یکم مارچ 2024 سے شروع ہوں گے۔