- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ملک گیر تعلیمی خدمات مثالی ہیں یونیورسٹی کی مجموعی ترقی اور طلبہ کی سہولتوں میں اضافے کے لئے کئے گئے نئے اقدامات شرح خواندگی بڑھانے میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔پاکستان کی یہ میگا یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے میں نمایاں اور قابل ستائش کردار ادا کررہی ہے”ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت محمد بلیغ الرحمن نے رحیم یار خان میں اوپن یونیورسٹی کے بلڈنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔وزیر مملکت نے ملک میں تعلیمی سہولیات کی اپ گریڈنگ کے لئے حکومت کے حالیہ اقدامات تفصیل سے بیان کئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=4004
- Advertisement -