اسلام آباد ۔ 18 جون(اے پی پی) "علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2017ءکے داخلوں کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور یونیورسٹی نے کسی بھی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب تمام امیدواروں کے کوائف اپنی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کردئیے ہیں- طلبہ اپنے داخلے کی تصدیق یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ایڈمشن انکوائری باکس کے ذیل میں ایڈمیشن کنفرمیشن فولڈرسے کرسکتے ہیں-اسی طرح اعتراض شدہ اور نامکمل داخلہ فارمز کی تفصیلات ایڈمشن انکوائری کے باکس کے ذیل میں ‘ایڈمیشن آبجکشن’ فولڈر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں