اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2024ء کے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے نتائج جاری ہوچکے ہیں ۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے فیل شدہ مضامین کی رجسٹریشن کا نیا نظام متعارف کیا ہے جس پر طلبہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔اس نئے نظام کے تحت اب میٹرک اور ایف اے کے جن طلبہ کے نتیجے میں FERلکھا آیا ہے وہ اس موقع سے فائدہ اٹھا کر خود کو 15دسمبر تک رجسٹرڈ کرائیں تاکہ انہیں امتحان میں شامل ہونے کا موقع ملے۔
طلبہ مزید معلومات اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس سمیت ملک بھر میں یونیورسٹی کے قریب ترین ریجنل آفسز سے حاصل کرسکتے ہیں۔