اسلام آباد ۔ 9ستمبر (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2018ءکے ملک بھر میں جاری میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز کے داخلہ فارم 25ستمبر تک وصول کئے جائیں گے۔ ملک بھر سے داخلہ لینے کے خواہشمند طلبہ و طالبات 25ستمبر تک بینک کے اوقات میں داخلہ فارم مع مقررہ فیس بینک الفلاح، حبیب بینک لمیٹڈ ، فرسٹ ویمن بینک، الائیڈ بینک، نیشنل بینک آف پاکستان اور مسلم کمرشل بینک کی نامزد کردہ برانچوں میں جمع کراسکتے ہیں ۔ نامزدبرانچوں کے بارے میں تفصیلات پراسپکٹس میں موجود ہیں اور علاقائی دفاتر سے بھی دستیاب ہیں۔ سمسٹر خزاں 2018ءمیں پیش کئے گئے میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز کے داخلہ فارم ملک بھر میں موجود یونیورسٹی کے 44 علاقائی دفاتر اور 122 رابطہ دفاتر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔