مظفر آباد۔2ستمبر (اے پی پی):ریجنل ڈائریکٹر مظفرآباد ریجن شاذیہ صدیق کے اعلامیہ کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2023ء کے دوسرے مرحلے کے داخلے یکم ستمبر سے شروع ہو چکے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگراموں میں ٹیچر ٹریننگ پروگرامز (ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن اور بی ایڈ پروگرامز)، بی اے (ایسوسی ایٹ ڈگری)، بی ایس (او ڈی ایل) پروگرامز شامل ہیں۔
پہلے مرحلے میں میٹرک، ایف اے اور آئی کام کے داخلے 5 ستمبر تک (بغیر لیٹ فیس) جاری رہیں گے۔ طلبہ و طالبات تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے حاصل کر سکتے ہیں۔ دوسرے مرحلے کے تعلیمی پروگراموں کے فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر یکم ستمبر سے دستیاب ہیں۔ داخلہ مہم کے حوالے سے قائم مقام وائس چانسلر اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی خصوصی ہدایت پر یونیورسٹی کے تمام ریجنل کیمپس میں طلبہ کی رہنمائی کے لئے سہولت مرکز قائم کیاگیا ہے جہاں پر عملہ طلبہ کی معاونت کے لئے ہمہ وقت موجود رہے گا۔
مزید معلومات کے لیے ریجنل کیمپس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نزد زیرو پواینٹ جلال آباد پیر چناسی روڈ مظفرآباد وزٹ کریں یا فون نمبر 05822960539 پر رابطہ کریں۔ای میل ایڈریسRd_muzaffarabad@aiou.edu.pk
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=385647