علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ملک بھر میں داخلہ فارمز کی فروخت کے مراکز قائم

293

اسلام آباد ۔ 20اگست (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے مین کمیپس سیکٹر ایچ ایٹ فور کے علاوہ ملک بھر کے 44علاقائی کیمپسز اور 100سے زائد رابطہ دفاتر میں داخلہ فارموں کی فروخت کے مراکز قائم کر دیئے ہیں۔ پریس ریلیز کے مطابق ان دفاتر کے علاوہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اپنے تمام پروگراموں سے متعلق داخلہ فارم اپنی ویب سائٹ پر www.aiou.edu.pkپر بھی آویزاں کر دیئے ہیں۔یونیورسٹی داخلوں کے عمل میں شفافیت کیلئے داخلوں سے متعلق اشتہارات اور میرٹ سے متعلق تمام تفصیلات بھی ویب سائٹ پر فراہم کر دی ہیں۔ طلباءاور طالبات کی سہولت کیلئے ویب سائٹ پر علاقائی اور رابطہ دفاتر کے پتہ اور فون نمبر بھی مہیا کئے گئے ہیں۔ یہ اقدامات وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی ہدایات پر اٹھا ئے گئے ہیں تاکہ طلباءو طالبات زیادہ سے زیادہ اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یونیورسٹی کے فاصلاتی نظام تعلیم سے منسلک ہو کر اپنی پسند کے پروگراموں میں آسانی سے داخلہ حاصل کرسکیں