علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ٹیڈ ایکس اے آئی او یو کی پرامن کل کے موضوع پر تقریب

159

اسلام آباد ۔ 06 مئی (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ٹیڈ ایکس اے آئی او یو نے پہلی تقریب گذشتہ روز اپنے مرکزی آڈیٹوریم میں منعقد کی جس میں مختلف شعبوں کے مقررین کو 15۔منٹ کی مختصر بات چیت کے ذریعہ "قابل ترویج خیالات” کو لوگوں تک پہنچانے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ¾ ہر مقرر نے اپنے منفرد خیا لات کا اظہار کیا۔تقریب فیکلٹی آف ایجوکیشن نے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی اور ڈائریکٹوریٹ آف آئی سی ٹی کے تعاون سے منعقد کی گئی تھی۔وائس چانسلر ¾ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے صدارت کی