31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومتازہ ترینعلامہ اقبال کی تعلیمات ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں،حکومت فکر اقبال کو...

علامہ اقبال کی تعلیمات ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں،حکومت فکر اقبال کو تعلیمی میدان کا حصہ بنائے گی، پروفیسر احسن اقبال

- Advertisement -

لاہور۔21اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی تعلیمات ہمارے لئے مشعلِ راہ ہیں،حکومت فکر اقبال کو تعلیمی میدان کا حصہ بنائی گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو مزار اقبال پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ مملکت کا واضح تصور اور شعور پیش کیا، جس کو عملی شکل قائدِ اعظم محمد علی جناح نے دی۔انہوں نے کہا کہ آج بطور قوم ہمیں سماجی تقسیم اور عالمی چیلنجز کا سامنا ہے، جس کی بنیادی وجہ اقبال کے فکر خودی اور کلام سے دوری ہے،علامہ اقبال کی تعلیمات ہی ہمارے لئےمشعلِ راہ اور ہماری تمام مشکلات کا حل ہیں۔ ہمیں ان کے فلسفے کو اپناتے ہوئے معاشی خود انحصاری، تعلیمی انقلاب اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا۔

- Advertisement -

احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے نوجوان قومی اثاثہ ہیں ، علامہ اقبال نے بھی ہمیشہ نوجوانوں کو قوم کا اصل سرمایہ قرار دیا، ان کے نزدیک نوجوان ہی وہ طاقت ہیں جو قوموں کو زوال سے نکال سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اقبال کے فکر کو تعلیمی میدان کا حصہ بنائی گی، نوجوانوں کو اگر فکر اقبال سے روشناس کروائیں تو انتہا پسندی سے دور ہوسکتے ہیں، نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اقبال کے پیغام کو سمجھیں، جدید علوم حاصل کریں، اور ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ آج مفکر پاکستان کا 87 واں یوم وفات ہے، میں آج پوری قوم کی طرف سے مفکر پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آیا ہوں، جب 2027 میں علامہ اقبال کا 150 واں یوم پیدائش ہوگا تو بین الاقوامی سطح پر اقبال ڈے منائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقبال کے فلسفہ اور ان کی شاعری کو سامنے رکھتے ہوئے ایک مثالی معاشرہ تعمیر کیا جا سکتا ہے تاکہ وہاں انصاف، محنت اور اخلاقیات کو فوقیت حاصل ہو۔قبل ازیں وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے مزار اقبال پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584848

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں