اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکیم الامت علامہ محمد اقبال کی تعلیمات ہی تصور پاکستان کی بنیاد بنیں،ان کا فلسفہ خودی پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈاکٹرعلامہ محمداقبال کے 144 ویں یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کیا۔انھوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کوخود انحصاری اورخوداعتمادی کا انمول درس دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اقبال کے فلسفہ خودی نے مسلمانوں میں جذبہ حمیّت اور آزادی پیدا کیا، علامہ اقبال کی تعلیمات ہی تصور پاکستان کی بنیاد بنیں،ان کا فلسفہ خودی پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے