سیالکوٹ،۔ 04 جنوری (اے پی پی):نو جوان ہمارا مستقبل ہیں ، ہم نے اپنے نوجوانوں کی بہتر سیاسی تربیت کر نی ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی جاری عوامی رابطہ مہم کے موقع پر اپنے حلقہ انتخاب این اے 70 کے علاقہ سدرہ بدرہ ، میانی میں نو جوانوں سے کیا اور کہا ہمارے نوجوان علامہ اقبال کے شاہین ہیں یہ پاکستان کی نظریاتی ،جغرافیائ سرحدوں کے محافظ نظریہ پاکستان کی اساس کے پہرہ دار ہیں ،
یہ پاکستان کے کیخلاف کسی شازش کے حصہ دار نہیں بن سکتے ،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی آن بان شان ہمارے نوجوان ہیں ،اور کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی نوجوانوں کی علمبردار جماعت ہے جو نوجوان کے ساتھ ملکر نو جوانوں کے حقوق کی بالا دستی کے لیئے عملی کردار ادا کریگی۔