پشاور۔ 20 جولائی (اے پی پی):کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا ہے کہ علماء کرام، طالب علم،سیاست دان، سوشل ورکرز اور تاجر برادری درخت اور پودے لگانے کی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 61 سال بعد گرم ترین اپریل، مئی اور جون کا ماہ ہم پاکستان میں دیکھ رہے ہیں، پاکستان دنیا کے ان 10 ملکوں میں سر فہرست ہے جن کا موسم تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے جبکہ اس کا واحد حل درخت اور پودے لگانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے گھر کے خالی غیر استعمال شدہ حصہ، اپنی گلی، اپنے محلہ، اپنی کالونی میں جہاں غیر استعمال شدہ جگہ ملے وہاں اجازت لیکر درخت اور پودے لگائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پشاور ڈویژن میں بلین ٹری پلس شجر کاری مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔علماء کرام، طالب علم،سیاست دان، سوشل ورکرز اور تاجر برادری درخت اور پودے لگانے کی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے آج درخت اور پودے کی اہمیت نہ سمجھی تو آنے والے سالوں میں ہم سب کو زیادہ گرم موسم کا سامنا کرنا پڑے گا۔