ڈیرہ اسماعیل خان ۔3جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ علمائے حق نے اسلام کے فروغ واشاعت میں مثالی کردار ادا کیا ،ہم علمائے حق کے کردار کو سراہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعمانیہ قریشی موڑ میں معروف عالم دین مفتی حسین احمد عرفان مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کے موقع پر کیا۔اس موقع پر معروف عالم دین مولانا قاری خلیل احمد سراج، مولانا فاروق، مولانا قاضی افتخار احمد ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی امیر مولانا قاری محمد طارق، تحریک انصاف کے راہنما نواز خان، مہر علی قریشی، ڈیرہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری محمد فضل الرحمان اور دیگر علماءبھی اس موقع پر موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم مفتی حسین احمد عرفان کی وفات سے ہمارا خطہ ایک مستند جید اور مثبت سوچ کے حامل عالم سے محروم ہوا ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر جامعہ کیلئے راستہ کی پختگی کے کام کو فوری شروع کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔