علماملک کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،وفاقی وزیرمذہبی امور پیر نور الحق قادری سے مولانا سید عبد الخبیر آزادکی ملاقات

75

لاہور۔21دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر پیر نور الحق قادری اور بادشاہی مسجدلاہور کے خطیب و امام و مرکزی چیئر مین مجلس علما پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزادکی باہمی ملاقات، دواران گفتگو رواداری اور مذہبی ہم آہنگی پربات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان جن چیلنجز سے گذر رہا ہے اس میں ضرورت ہے کہ بین المذاہب و بین المسالک ہم آ ہنگی کے فروغ کو ملک پاکستان کے طول عرض میں پھیلایا جائے اور یہ ذمہ داری محراب ومنبر کے امین علما کرام کی اور دیگر مذاہب عالم سے تعلق رکھنے والے راہنمائوں کی ہے۔ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویزن کو صحیح معنوں میں ”پاکستان کو مدینہ کی ریاست کا ماڈل بنائیں گے اوراس کو عام کیا جائے ۔ دوران ملا قا ت اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کی مہم کو پاکستان بھر میں تیز کیا جائے ‘دنیا بھر اور بھارت سے اٹھنے والی بات اور سازشیں جس میں ملک پاکستان کے خلاف یہ کہا گیا کہ یہاں پر اتحاد اور ہم آہنگی نہیں ہے اور دیگر مذاہب پر ظلم ہوتا ہے‘ اس قسم کا پرا پیگنڈہ ملک پاکستان کے خلاف سوچی سمجھی سازش ، جھوٹ کا پلندہ اور بیرونی سازشوں کا حصہ ہے ‘ ہم پاکستان میں ایسی کسی ناپاک سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی قومی اداروں کے خلاف کوئی بات برداشت کی جائے گی‘ افواج پاکستان دنیا کی بہادر اور نڈرا فواج ہے ،پوری پاکستان قوم کی دعائیںان کے ساتھ ہیں اور وہ ہمارا فخر ہیں ، وہ جس طرح ڈٹ کر دشمن کا مقابلہ ہماری افواج اور سیکورٹی ادارے کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے ‘پاکستان کا جو نیرٹو” پیغام پاکستان “کی صورت میں دیا گیا ہے اور جس طرح پاکستان اور دنیا بھر میں اس کو پذیرائی ملی ہے ‘وہ بھی قابل تحسین ہے ‘آج ”پیغام پاکستان “ کا بیانیہ دہشت گردی کے خلاف ایک انٹر نیشنل بیانیہ بن چکا ہے ۔