اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، اصلاحات و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ علمی و ادبی ادارے ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جن کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی، یہ ادارے قوم کے نظریاتی مورچوں کا درجہ رکھتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن میں بدھ کو دی جانے …
علمی و ادبی ادارے ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں،ان کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی،وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، اصلاحات و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ علمی و ادبی ادارے ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جن کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی، یہ ادارے قوم کے نظریاتی مورچوں کا درجہ رکھتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن میں بدھ کو دی جانے والی ایک خصوصی بریفنگ میں کہی جس کا اہتمام ڈویژن کے سربراہ اور وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کیا تھا۔ خصوصی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی کو ڈویژن کے جاری منصوبوں کی رفتار سے آگاہ کیا گیا اور اگلے مالی سال کے لئے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ احسن اقبال نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے دشمن ہماری قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے لئے طرح طرح کے تعصبات کو اچھالنے اور نظریاتی اساس کو کمزور کرنے کی کوششوں میں لگے ہیں۔ ان کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ہمارے علمی و ادبی ادارے اپنے نظریاتی تشخص کے تحفظ کی منصوبہ بندی کریں۔







