32.7 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںعلی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا تحریری...

علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری

- Advertisement -

لاہور۔23اپریل (اے پی پی):لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے5اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے الزام میں درج مقدمے میں وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے تحریری حکم جاری کیا۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ پولیس کے مطابق علی امین گنڈاپور اور دیگر ملزمان جان بوجھ کر روپوش ہو چکے ہیں۔پولیس کے مطابق علی امین گنڈا پور ،حماد اظہر اور دیگر ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں۔پولیس کی درخواست کے مطابق ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

پولیس کی ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست مناسب ہے۔قانون کے مطابق علی امین گنڈا پور، حماد اظہر اور دیگر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586239

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں