27.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 21, 2025
ہومقومی خبریںعلی امین گنڈا پور اجلاس کے حوالے سے جھوٹ بول رہے ہیں...

علی امین گنڈا پور اجلاس کے حوالے سے جھوٹ بول رہے ہیں ، ملک میں کسی بھی قسم کا آپریشن نہیں ہورہا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بات چیت ہوئی ہے، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری

- Advertisement -

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور اجلاس کے حوالے سے جھوٹ بول رہے ہیں ، ملک میں کسی بھی قسم کا آپریشن نہیں ہورہا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بات چیت ہوئی ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور قومی سلامتی کے اجلاس کے حوالے سے غلط فہمی پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت دہشت گردوں کے خلاف کھڑی نہیں ہوسکتی تو کم از کم ان کے لیے نرم گوشہ بھی نہ رکھے۔وزیر مملکت نے کہا کہ ہتھیار اٹھانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جا رہا ہے، جبکہ مذاکرات صرف ان عناصر سے ممکن ہیں جو تشدد کی راہ پر نہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ صوبے میں گزشتہ 13 سال سے تحریک انصاف کی حکومت ہے، اگر کہیں سیکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہے؟طلال چوہدری نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا حکومت کو 800 ارب روپے فراہم کیے، مگر اس میں سے صرف 8 ارب بھی صحیح معنوں میں خرچ نہیں کیے گئے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574885

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں