27.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںعلی بابا نے لندن میں اپنے 2 ڈیٹا سنٹرز کا افتتاح کر...

علی بابا نے لندن میں اپنے 2 ڈیٹا سنٹرز کا افتتاح کر دیا

- Advertisement -

لندن ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) چین کی بڑی ای کامرس کمپنی علی بابا نے برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں اپنے 2 ڈیٹا سنٹرز کا افتتاح کر دیا۔علی بابا پہلی بار اپنا کاروبار برطانیہ لے کر آئی ہے جو حالیہ مہینوں میں یورپ میں اپنی بنیاد رکھ چکی ہے۔علی بابا کے مطابق لندن میں ان کے ڈیٹا سنٹرز 24گھنٹے کام کریں گے جن میں سیکیورٹی اور انجینئرنگ سپورٹ بھی شامل ہو گی۔علی بابا جس کا کاروبار کلاوڈ کمپیوٹنگ پر مشتمل ہے،کو مغرب میں ایما زون،مائیکروسافٹ،گوگل اور آئی بی ایم سے مسابقت درپیش ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118974

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں