25.6 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںعلی بابا کا مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے شعبوں میں 53...

علی بابا کا مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے شعبوں میں 53 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

- Advertisement -

بیجنگ ۔24فروری (اے پی پی):چین کی ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا نے کہا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں380 ارب یوان ( 53 ارب ڈالر )سرمایہ کاری کرے گی ۔اے ایف پی کے مطابق یہ اعلان علی بابا کے با نی جیک ما نے صدر شی جن پنگ سے حالیہ ملاقات کے ایک ہفتے بعد کیا ۔

ان کا کہنا ہے کہ کمپنی آئندہ تین سالوں میں مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ پر 380 ارب یوان خرچ کرے گی ،اس کا مقصد طویل مدتی تکنیکی جدت طرازی کے لیے کمپنی کے عزم کو تقویت دینا ہے، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ کمپنی فنڈز کیسے مختص یا کن مخصوص منصوبوں پر خرچ کرے گی۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں