اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی زیر صدارت کراچی کوسٹل کمپری ہینسو ڈویلپمنٹ زون کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس میں کراچی کوسٹل پراجیکٹ پر پیشرفت اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا ۔ اجلاس میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین عاطف بخاری ، وزارت بحری امور کے سیکرٹری رضوان احمد ،کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین اورکراچی کوسٹل کمپری ہینسو ڈویلپمنٹ زون کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور ساحلی ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔