اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے معروف خطاط واصل شاہد کے سونے کے پانی سے تحریر کردہ حضور نبی کریم کے 99 ناموں کی دو روزہ فن خطاطی کی نمائش کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اس دو روزہ اسم محمد کے فن پاروں کی نمائش کا اہتمام 12 ربیع الاول کی مناسبت سے ایک مقامی مال کی طرف سے …
علی محمد خان کی حضور نبی کریم کے 99 ناموں کی دو روزہ فن خطاطی نمائش کی اختتامی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے معروف خطاط واصل شاہد کے سونے کے پانی سے تحریر کردہ حضور نبی کریم کے 99 ناموں کی دو روزہ فن خطاطی کی نمائش کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اس دو روزہ اسم محمد کے فن پاروں کی نمائش کا اہتمام 12 ربیع الاول کی مناسبت سے ایک مقامی مال کی طرف سے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ربیع الاول نبی کریم حضرت محمد کی ولادت کا مہینہ ہے اور وزیر اعظم عمران خان ریاست مدینہ کی طرز پر پاکستان کو بنانا چاہتے ہیں۔ وزیر مملکت نے نمائش دیکھی اور واصل شاہد کے اعلیٰ فن خطاطی کی تعریف کی۔ خطاط کے فن کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نمائش کے لئے رکھے گئے شاہکار فن پارے خطاط کی حضور نبی اکرم سے والہانہ محبت اور لگن کی عکاسی کرتے ہیں۔واصل شاہد نے وزیر مملکت کو اپنا فن کا ایک شاہکار نمونہ بھی تحفے میں پیش کیا۔








