علی نواز اعوان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

164
سیکٹر ای 12 میں ترقیاتی کام تیز کردیا گیا ہے ، اتھارٹی نے متاثرین زمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ شروع کر دی ہے، معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائ سی ڈی اے امور علی نواز اعوان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس پیر منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی نے اسلام آباد کے پانی کے مسئلے کے حل کے لئے اہم فیصلہ کیا جس کے تحت اسلام آباد کے لئے راول ڈیم سے دو ملین گیلن پانی جو 1996ء میں بند کر دیا گیا تھا، کی بحالی کے احکامات جاری کئے گئے جس سے اسلام آباد میں پانی کی کمی کا مسئلہ بھی حل ہو گا۔ اجلاس میں راول ڈیم میں پانی کی صورتحال ،اپ گریڈیشن بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی نے راول ڈیم پارک کو عوام کی سیرو تفریح کے لئے کھولنے کے اقدامات کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔