27.7 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںعلی پرویز ملک کی سی ایم ایچ ہسپتال لاہور میں بھارتی جارحیت...

علی پرویز ملک کی سی ایم ایچ ہسپتال لاہور میں بھارتی جارحیت میں زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت اور جلد صحت یابی کیلئے دعا

- Advertisement -

لاہور۔12مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سی ایم ایچ ہسپتال لاہور میں بھارتی جارحیت میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم نے افواج پاکستان کی بہادری اور ملک کیلئے بے دریغ قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے در اندازی کی پر زور مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ایک بہادر قوم ہے اور بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔اس موقع پروزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور طلحہ برکی اور ایم این اے رانا مبشر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596249

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں