علی گیلانی نے اپوزیشن کا ایجنڈا بے نقاب کردیا ہے‘ علی گیلانی کی ویڈیو سے واضح ثبوت ملے کہ اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کی خرید و فروخت کے خفیہ ایجنڈے پر متحد ہے‘ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید

99

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ علی گیلانی نے اپوزیشن کا ایجنڈا بے نقاب کردیا ہے‘ علی گیلانی کی ویڈیو سے واضح ثبوت ملے کہ اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کی خرید و فروخت کے خفیہ ایجنڈے پر متحد ہے‘ قانون اور لوگوں کے استحصال کی قیمت پر اپنے ذاتی مفادات ان کی اولین ترجیح ہے۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیک ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ اپوزیشن غیر قانونی رقم جمع کرنے اور گھوڑوں کی تجارت میں کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی گیلانی کی ویڈیو اور اعتراف کے بعد یوسف رضا گیلانی کے پاس الیکشن لڑنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔ انہیں پہلے بھی سپریم کورٹ نااہل قرار دے چکی ہے۔

مراد سعید نے الزام لگایا کہ یوسف رضا گیلانی کو سینٹ کے لئے اس لئے نامزد کیا کہ انہوں نے سپریم کورٹ کے احکامات کو نہ مانتے ہوئے سوئس حکومت کو خط لکھنے سے انکار کردیا تھا اور ترک صدر کی اہلیہ کی طرف سے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے دیئے گئے ہار کو بھی چوری کرلیا تھا۔ زلزلہ زدگان کی امداد کے لئے فنڈ ریزنگ مہم کے دوران ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے پاکستان کا دورہ کیا تو وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی فیملی کو ان سے ملانے کے لئے خصوصی جیٹ طیارہ ملتان بھجوایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم ہمیشہ شفافیت کو فروغ دیا، ملک کو درست راستے پر گامزن کرنے کا یہی ایک ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور نواز لیگ انتخابات اور نظام میں کبھی شفافیت نہیں چاہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے حکومت نے ترامیم متعارف کرائیں اور سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ پیپلز پارٹی نے کھلی رائے شماری کی مخالفت کی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ بدعنوان نظام کے حامی ہیں۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ 2018ءکے سینٹ انتخابات میں رقوم وصول کرنے کا الزام ثابت ہونے پر پی ٹی آئی نے اپنے بیس ایم پی ایز کو نکال دیا تھا۔ سندھ کے ترقیاتی فنڈز پیپلز پارٹی کے ذریعے کرپشن کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی کے موقع پر بلیک میل کرنے کی حکمت عملی کے باوجود این آر او نہیں دیا۔