28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومکھیل کی خبریںعماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

- Advertisement -

لاہور۔24نومبر (اے پی پی):آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔ 34 سالہ عماد وسیم نے اپنے آٹھ سالہ انٹرنیشنل کریئر کا آغاز مئی 2015 میں زمبابوے کے خلاف کیا تھا اور 55 ون ڈے انٹرنیشنل اور 66 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انہوں نے 109 وکٹیں حاصل کیں اور1472 رنز بنائے۔وہ 2017کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے اس کے علاوہ انہوں نے2016 اور 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور2019 کے ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔

عماد وسیم کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی تمام وقت سپورٹ کے شکرگزار ہیں۔ پاکستان کی نمائندگی ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔121 میچوں میں کھیلنا درحقیقت خواب کو حقیقت میں بدلنے والی بات ہے۔اب یہ وقت نئے کوچز اور نئی قیادت کے ساتھ آگے بڑھنے کا ہے جن کے لیے وہ نیک تمنائیں رکھتے ہیں اور وہ ٹیم کو آگے بڑھتے دیکھنا اور کامیابی حاصل کرتا دیکھنا چاہتے ہیں ۔

- Advertisement -

پاکستانی شائقین کا شکریہ جنہوں نے ہمیشہ انہیں سپورٹ کیا۔اب ان کی توجہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ہٹ کر اپنے کریئر کے اگلے مرحلے پر ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ عماد وسیم پاکستان کی کرکٹ میں ایک قیمتی اثاثہ رہے ہیں ۔

وائٹ بال کرکٹ میں ان کی کارکردگی ٹیم کی کامیابی میں اہم رہی ہے۔ہم ان کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں ۔ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات پر عماد وسیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=413972

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں