عماد وسیم کو بگ بیش لیگ میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی

151

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈ ر عماد وسیم بگ بیش کے دسویں ایڈیشن میں میلبورن رینی گیڈز کی نمائندگی کریں گے۔ عماد کی دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد بگ بیش میں حصہ لینے کے لئے روانگی متوقع ہے۔ قومی ٹیم کی مصروفیات کے سبب عماد وسیم بگ بیش لیگ کے ابتدائی میچز میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ 10 دسمبر سے شروع ہونے والے مینز بگ بیش 2020ءمیں عماد وسیم کا میلبورن رینی گیڈز کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔ ایونٹ کا آغاز دس دسمبر سے آسٹریلیا میں ہوگا جس میں کل 61میچ کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔