عمران خان،فواد چوہدری،عمر ایوب،فرخ حبیب اور دیگر کے بیانات مکمل طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،ترجمان الیکشن کمیشن

207
اسلام آباد کیپیٹل پولیس ،ایف سی ،رینجرز اور پاکستان فوج کے افسران و جوان اپنے فرائض سر انجام دیں گے

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان سمیت دیگر رہنمائوں کے بیانات کو مکمل طور بے بنیاد اور گمراہ کن قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ ان بیانات کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں۔

اتوار کو ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ عمران خان،فواد چوہدری،عمر ایوب،فرخ حبیب اور دیگر کے بیانات مکمل طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان صاف،شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے کے لئے پر عزم ھے اور ابھی تک اللہ تعالٰی کے فضل وکرم سے ایسا ہو رہاہے۔

اگر کوئی بھی شخص الیکشن کے عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرے گا تو اس کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔