عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قومی امنگوں کی بھر پور ترجمانی کریں گے، علامہ طاہر اشرفی

71

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پوری دنیا اقوام متحدہ میں وزیر اعظم عمران خان کا خطاب سننے کی منتظر ہے اور وہ قومی امنگوں کی بھر پور ترجمانی کریں گے۔منگل کو جاری بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ پوری قوم وزیر اعظم عمران خان کے لئے دُعا گو ہے اور ہمیں امید ہے وہ خطہ کے تمام مسائل پر ڈٹ کر اپنا موقف بیان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اقوام متحدہ سے کچھ ایسا ضرور لے کر آئیں جس سے امت مسلمہ کے مسئلے حل ہوں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی اس وقت کائنات کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے عالمی برادری مودی کے خلاف اکٹھا ہونا چاہیے کیونکہ مودی اس وقت دنیا کے امن کے ساتھ کھیل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ لڑی اور اس میں کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی مقبوضہ کشمیر اور ہندوستان میں بسنے والوں پر ظلم کر رہا ہے۔