عمران خان اور ان کے حواری سیاسی خانہ جنگی متعارف کروا رہے ہیں جس سے کسی کا گھر محفوظ نہیں رہے گا، آج رائے ونڈ کاگھیراﺅ کیا گیا تو کل لوگ بنی گالہ ہوں گے ،کسی سیاستدان کا گھر محفوظ نہیں رہے گا۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن رانجھا

اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر محسن رانجھا نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سیاست میں خانہ جنگی کو متعارف کروانا چاہتے ہیں۔ اگر آج رائے ونڈ کاگھیراﺅ کیا گیا تو کل لوگ بنی گالہ ہوں گے اور پرسوں کہیں اور اس طرز سے کسی سیاستدان کا گھر محفوظ نہیں رہے گا جو ان کا بنیادی آئینی حق …

اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر محسن رانجھا نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سیاست میں خانہ جنگی کو متعارف کروانا چاہتے ہیں۔ اگر آج رائے ونڈ کاگھیراﺅ کیا گیا تو کل لوگ بنی گالہ ہوں گے اور پرسوں کہیں اور اس طرز سے کسی سیاستدان کا گھر محفوظ نہیں رہے گا جو ان کا بنیادی آئینی حق ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں بیرسٹر محسن رانجھا نے کہا کہ عمران خان کرسی اور اقتدار کی ہوس میں اتنے اندھے ہو چکے ہیں کہ اداروں تو کیا سپریم کورٹ اور اعلی جج صاحبان کو بھی حالیہ خطاب میں دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ وہ خود ہی جج اور منصف بنے بیٹھے ہیں۔ عمران خان اپنی گھٹیا طرز سیاست سے سپیکر قومی اسمبلی کی ذاتی شخصیت پر بھی اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار کے لالچ میں کارکنوں کو انتشار اور انارکی کے لئے اکسا رہے ہیں۔ عمران پاکستانی سیاست کا وہ گھٹیا کردار بن چکے ہیں جو کرسی کے لئے عوام میں انتشار اور ریاست مخالف نفرت کا بیج بو رہے ہیں۔

Leave a Reply